Friday, 07 August 2020, 03:32:02 pm
بھارت:لوک سبھا نے متنازع شہریت کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
December 10, 2019

File Photo

بھارت میں ایوان زیریں لوک سبھا نے متنازع شہریت کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا ہمسایہ ممالک سے نقل مکانی کرکے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کو شہریت کاحق دیاگیاہے۔

تین سوگیارہ ارکان نے بل کے حق میں جبکہ اکاسی ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے سیاسی رہنمائوں اوردیگرمقامات پراحتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف غیرمنصفانہ برتائو کی عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے سیکولرآئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
پیرکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں اوردانشوروں کے گروپ نے بل فوری طورپر واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔
=======