Wednesday, 24 April 2024, 10:15:32 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کرائے:وزیراعظم
December 10, 2019

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اورمظالم بند کرائے۔آج (منگل) صبح متعدد ٹوئیٹس میں انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے دن کے موقع پر ہمیں عالمی برادری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی عملداری یقینی بنانے والے اداروں سے اپیل کرنی چاہیے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے غیرقانونی الحاق کے خلاف عملی اقدامات کریں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں چارماہ سے جاری بھارتی حکومت کے محاصرے کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانی چاہئیں۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں بہادرکشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد پرسلام پیش کرناچاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت رسول اکرمۖ کی تعلیمات بالخصوص خطبہ جحة الوداع میں آپۖ کے ارشادات اورہمارے آئین کے تحت سونپی جانی والی ذمہ داریوں کی روشنی میں تمام شہریوں کے انسانی حقوق کابلاتفریق تحفظ یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.