Sunday, 20 January 2019, 05:36:50 pm
پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دور
December 10, 2018

پاکستا ن اور چین کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دورپیر کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد کی جبکہ چین کے نائب وزیرخارجہKong Xuanyou نے چینی وفد کی قیادت کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئو ں پر جامع بات چیت کی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا اور سیاسی، اقتصادی ، سلامتی ، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔

فریقین نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان مفاہمت پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری حکومت کے لئے ایک قومی ترجیح ہے اور پاکستان اس پر کامیاب عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

فریقین نے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور پاکستان کی قیادت کے ویژن کے مطابق تعاون کے نئے شعبوں میں سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے خصوصی حوالے سے عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کثیر جہتی فورموں میں اپنے مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مستقبل میں تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔