Thursday, 21 March 2019, 10:22:40 am
پاکستان ، افغانستان اور ایران کے حکام کا منشیات کی روک تھام کیلئے اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
December 10, 2018

منشیات کی روک تھام کے بارے میں سہ فریقی پروگرام کے اعلی حکام کا تیرہواں اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اجلاس میں افغانستان، ایران اور پاکستان سے انسداد منشیات کے اعلی حکام شریک ہوںگے۔

منشیات کی روک تھام کی وزارت کے سیکرٹری اس دو روزہ اجلاس کی صدارت کریںگے۔

اجلاس میں تینوں ملکوں کو ایک جامع اور متوازن سوچ کے زریعے مشترکہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

سہ فریقی پروگرام فورم نے 2007میں اپنے قیام سے اب تک منشیات کی روک تھام کی علاقائی سوچ کے اہم ستون کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

تینوں حکومتوں نے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی سیل اور سرحدی روابط کے قیام کے زریعے معلومات کے تبادلے اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کی کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔