Thursday, 21 March 2019, 11:21:02 am
پاک بحریہ کے سربراہ کا بحری اڈے کیٹی بندر کا افتتاح
December 10, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے نئے بیس کیٹی بندر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بحریہ کے سربراہ کو بیس کے مشن کردار، ٹاسک اور آپریشنل چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

کیٹی بندرماہی گیری پر گزارا کرنے والی مختصر آبادی پر مشتمل علاقہ ہے۔

پی ایم ایس اے بیس مسلسل گشت کے زریعے ذمہ داری والے علاقے کی موثر نگرانی کریگا اور وسائل کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کریگا۔

یہ بیس ماہی گیروں کو تلاش امدادی کارروائیوں ماہی گیر کشتیوں کی رجسٹریشن اور عوامی رہنمائی کی سہولت فراہم کریگا۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود میں کام کرنے والے افراد کی سہولت کیلئے حال ہی میں سمندر میں کسی بھی وقت کسی بھی جگہ رہنمائی کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن شروع کی ہے۔