Saturday, 20 April 2024, 03:09:04 am
وزیر اعظم کی تمام وزارتوں کو طے کیے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت
December 11, 2018

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے گزشتہ سو روز کے دوران طے کئے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

نو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ باقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ بعد میں لیا جائے گا۔

کابینہ نے ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.