Monday, 21 January 2019, 06:44:46 am

مزید خبریں

 
مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کل پنچائتی انتخابات کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل
December 10, 2018

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ سید علی گیلانی سمیت حریت رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔

مشترکہ حریت قیادت نے کل پنچایتی انتخابات والے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ادھر بھارتی فورسز کی طرف سے زیر حراست لاپتہ کئے جانے والے افراد کے لواحقین نے اپنے عزیزوںکی جبری گمشدگی کے خلاف سرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا۔

دھرنے کا اہتمام لواحقین کی تنظیم لاپتہ افراد کے والدین کی ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

ادھر آج حاجن قصبے میں ہزاروں افراد نے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعدادنے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہید نوجوانوں مدثر رشید پرے اور ثاقب بلال شیخ کی میتیں لے کرقصبے کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

شہداء کی تدفین کے بعد بھارتی فورسز او نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مدثر اور ثاقب کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے مجہ گنڈ میںشہید کیا تھا۔

جموں وکشمیر پیپلز لیگ نے ایک بیان میں اسلام آباد کے صدر تھانے میں نظربندپارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔