Thursday, 28 March 2024, 03:34:37 pm
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے عالمی دن کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کیلئے آج مکمل ہڑتال
December 10, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے عالمی دن کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کے لئے آج (پیر) مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔یو م سیاہ منانے کامقصد بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کراناہے۔ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔سرینگرمیں جاری ایک بیان میں حریت قیادت نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیردنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے جہاں بھارتی فوج نے عوام سے جینے کے حق سمیت تمام حقوق چھین لئے ہیں۔حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کانوٹس لیں اوربھارت پردبائوڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.