Sunday, 20 January 2019, 06:17:08 pm
خیبر پختونخوا پولیس کی صوبے بھر میں چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے کوششیں تیز
December 10, 2018

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

پیر کے روز پشاور میں جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سینتیس چوری کی گئی گاڑیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

گاڑیوں کے آن لائن تصدیقی نظام کے ذریعے چون لاکھ گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

ان خصوصی سموں کے ذریعے فون پر چوری کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا جاسکتا ہے جو صوبے کے تمام تھانوں، حفاظتی چوکیوں اور شناخت کی جانچ پڑتال کے مراکز کو فراہم کی گئی ہیں۔