Thursday, 27 June 2019, 07:18:16 am
چینی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر بات چیت
December 10, 2018

چین کے نائب وزیرخارجہKong Xuanyou نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات سدابہار اور باہمی اعتماد اور یقین پر مبنی ہیں۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں ، عزم اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔