Thursday, 21 March 2019, 10:49:42 am
بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ ٹریفک کے مسائل کا دیرپا حل ثابت ہوگا،محمود خان
December 10, 2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ صوبائی میٹروپولیٹن شہر کے ٹریفک کے مسائل کا دیرپا حل ثابت ہوگا۔

پیر کے روز پشاور میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کا ہدف ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ متعلقہ حکام پشاور شہر میں گیس کے کم دبائو کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچہ تعمیر کررہے ہیں۔