Tuesday, 19 March 2024, 10:29:29 am
بھارت کا سیکولرملک ہونے کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا:تجزیہ کار
December 10, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت کی جانب سے ہندو انتہاپسند تنظیموں کی حمایت سے بھارت کا سیکولرملک ہونے کانام نہاد دعویٰ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بی جے پی کے دورحکومت میں آر ایس ایس اورشیوسینا جیسے اس کے اتحادی ہندوانتہاپسندگروپوں اوردوسری انتہاپسندتنظیموں کااثرورسوخ بھی بڑھ چکا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میںآرایس ایس کے کارکنوں کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈبریگیڈیئرٹیپوسلطان، ڈاکٹرفاروق حسنات اورڈاکٹراے زیڈہلالی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.