Friday, 19 April 2024, 09:21:22 pm
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی کے جاری واقعات میں 94877 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا
December 10, 2017

بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی کے جاری واقعات میں 94877 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا ہے جن میں سے سات ہزارننانوے کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیاگیا ۔

آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ سے بائیس ہزار آٹھ سو باسٹھ خواتین بیوہ اورایک لاکھ سات ہزار چھ سو چوہتر بچے یتیم ہوگئے ۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران بھارتی فوج اورپولیس کی حراست میں آٹھ ہزار افراد لاپتہ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین  پر گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے اب تک 169سے زائدافراد شہید جبکہ 20ہزار 6سو 26سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    ادھر حریت رہنمائوں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.