Friday, 29 March 2024, 06:43:12 pm
انسانی حقوق کا عالمی دن
December 11, 2017

 انسانی حقوق کا عالمی دن  اتوار کے روز منایا گیا جس کا موضوع تھا انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہوجائیں۔اس سال یہ دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیے کی منظوری کے ستربرس مکمل ہونے کے موقع پر آیاہے۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے پر عزم ہے اور ملک کے ہر شہری کی آزادی اور وقار کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے پیغام میں بنیادی حقوق، تمام انسانوں کیلئے برابری، پر امن بقائے باہمی اور کسی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں، کشمیریوں اور روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کے ضمیر میں سوالات پیدا ہوتے ہیں۔شاہدخاقان عباسی نے دنیا میں ایسے منصفانہ نظام کے قیام پر زور دیا جہاں تمام برادریوں اور قومتیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں مواقع فراہم ہوں اور انہیں بلا امتیاز برابری کے حقوق حاصل ہوں۔وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان قومی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کرکے اقوام متحدہ اور طریقہ کار کے تحت سفارشات کے جائزے اور عمل درآمد میں شرکت کے ذریعے کے انسانی حقوق کے اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ ملکر فعال کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل غیر قانونی تسلط میں رہنے والے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا اور انکا مکمل احترام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سب سے زیادہ حل طلب مسلہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.