Monday, 02 December 2024, 02:18:41 am
 
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے:محسن نقوی
November 10, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےآج (اتوار) کوئٹہ میں ایک ملاقات میں سٹی ریلوے سٹیشن پرخود کش دھماکے کے بعد مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا ۔

دونوں رہنمائوں نے صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔محسن نقوی نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔