Friday, 29 March 2024, 09:41:53 am
صدر مملکت کا ملک کے نظام حکومت کوڈیجیٹل بنانے کاعمل تیز کرنے پرزور
November 10, 2022

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ملک کے نظام حکومت کوڈیجیٹل بنانے کاعمل تیز کرنے کے لئے بیوروکریسی کومتعلقہ ہنراورآلات سے لیس کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے تاکہ ملک کو سماجی واقصادی ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارگورنرہائوس پشاورمیں خیبرپختونخوامیں ڈیجیٹل نظام پرمنتقلی سے متعلق منصوبوں پردی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔صدرنے کہاکہ حکومت کے ڈیجیٹل نظام میں منتقلی کے عمل کو تیزکرنے کے لئے بیوروکریسی کاایک خصوصی کیڈر تیار کیاجاسکتاہے۔انہوں نے تمام سرکاری محکموں میں ہرسطح پر ای گورننس متعارف کرنے اور گورننس کے تمام پہلوئوں کوڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ ملک بھرمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی کومزیدبہتربناناچاہیے۔صدرنے کہاکہ ماہرین تعلیم ،صنعت اورحکومت کے درمیان شراکت داری اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ہنرمندگریجوایٹس تیارکرنے اور ان کوصنعتوں میں کھپانے کے لئے موثرطورپرفعال بنایاجاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.