Tuesday, 16 April 2024, 09:15:05 pm
صدرکا ملک میں پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر زور
November 10, 2021

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر زوردیا ہے جس سے پارلیمنٹ زیادہ بہتر انداز میں قانون سازی کرسکے گی۔

انہوں نے یہ بات آج(بدھ) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صدر کے سائبرEFFECIENT پارلیمنٹ کے اقدام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔صدر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو خود کار بنانے سے دونوں ایوانوں کی کارکردگی میں بہتری آنے کے علاوہ فوری فیصلہ ساز ی میں مددملے گی۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کو پارلیمنٹ کو خود کار بنانے کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔عارف علوی نے کہاکہ حکومت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو ڈیجیٹل بنیادوں پر خود مختار بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ احتساب،شفافیت اورخدمات کی فراہمی کا عمل تیز کیاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.