سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے صوبے میں صحت مندانہ اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
وہ ہفتے کے روز کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
کابینہ نے پلاسٹک کے لفافوں کے استعمال پرپابندی، گداگری پرقابوپانے کی قانونی حیثیت ، چائلڈ پرویکشن اتھارٹی سے متعلق ریگولیشنز علیل قیدیوں سے متعلق انسانی حقوق کے معاملے ، سندھ پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں کے قواعدوضوابط اور پرتعیش گاڑیوں کے استعمال سمیت متعدد امور پر غورکیا۔
کابینہ نے پہلے مرحلے میں ضلع سکھر میں پلاسٹک کے لفافوں پرپابندی لگانے کی منظوری دی جسے بعد میں کراچی اور حیدرآباد تک توسیع دی جائے گی ۔
کابینہ نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور گورنر ، وزیراعلی ، صوبائی اسمبلی کے سپیکر، وزیرداخلہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل سندھ اور دو ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی بھی منظوری دی ۔