Thursday, 25 April 2024, 05:50:14 pm

مزید خبریں

 
پلوامہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید دوکشمیری نوجوان شہید کردیئے
November 10, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آج ضلع پلوامہ میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف پلوامہ' ترال او دیگر علاقوں میں کمل ہڑتال کی گئی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے دو نوجوانوں لیاقت وانی اور واجد الاسلام کو ضلع کے علاقے ٹکن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔

شہید نوجوانوں کو انکے آبائی علاقوں بیلواور بابہارہ میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروج کی گونج میں سپردخاک کیا گیا ' ہزاروں افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں تدریسی عمل معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل مقبوضہ علاقے میں خونریزی کی بنیادی وجہ ہے۔

حریت رہنما محمد مصدق عادل، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سیدصلاح الدین نے بھی اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے طلباء نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ساتھی طلباء کی رہائی کے لیے سرینگر کے علاقے نوگام میں آج ایک احتجاجی مارچ کیا۔

کشمیری نمائندہ اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی چیئرپرسن شمیم شال نے برسلز میں ایک سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی بیوائوں اور لاپتہ افراد کی بیویوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.