Thursday, 28 March 2024, 08:45:53 pm
مہذب دنیا کشمیر کے مسئلہ کے حل کے حصول کیلئے مدد فراہم کرے:فاروق
November 10, 2018

File Photo

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے مہذب دنیا پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلہ کے پرامن حل کے حصول کے لئے مدد فراہم کرے۔انہوں نے برسلز میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر کے بہادر عوام کی جدوجہد آزادی کو ہرطرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہاہے۔فاروق حیدرنے کہاکہ کشمیری بھارت سے آزادی کے مقصد کے حصول کے لئے ہرطرح کی مشکلات کے خلاف سخت جدوجہد کررہے ہیں جس کاعالمی ادارے نے ان سے وعدہ کیاتھا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.