Saturday, 20 April 2024, 05:38:48 pm

مزید خبریں

 
خیبرپختونخوامیں سیاحت کےفروغ کیلئے15سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے:عاطف خان
November 10, 2018

 

خیبرپختونخوا کے وزیرسیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پندرہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔

ریڈیوپاکستان پشاور کے نمائندے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ مقامات مالاکنڈ ، ہزارہ اور مردان کے ڈویژنز میں واقع ہیں ۔

عاطف خان نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے موجودہ سیاحتی مقامات پربھی سہولتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال دس لاکھ سیاحوں نے ان سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جبکہ رواں سال ان علاقوں میں تیس لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.