Saturday, 24 October 2020, 07:39:55 pm
وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور
October 10, 2020

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے ملک کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز سیالکوٹ میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے عملے کیلئے ایک خصوصی اردو سافٹ وئیر تیار کیا جائیگا جس سے ان کے کام میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے "میڈ اِن پاکستان" کے عنوان سے اپنا بہترین پروگرام متعارف کرایا ہے۔