Saturday, 20 April 2024, 07:22:34 am
دماغی صحت کاعالمی دن
October 10, 2020

آج (ہفتہ)دماغی صحت کاعالمی دن منایاگیا۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیابھرمیں دماغی صحت سےمتعلق آگاہی پیداکرنااوردماغی صحت کیلئےاقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 اس سال دماغی صحت کےعالمی دن کاموضوع ہے دماغی صحت کیلئے اقدامات اور سرمایہ کاری کریں۔

صدرڈاکٹرعارف علوی نے اس دن کےموقع پراپنے پیغام میں ہم وطنوں پر زوردیا ہے کہ وہ حالات سے وابستہ پریشانیوں سے دور رہتے ہوئے ذہنی دبائو اور تنائو پرقابوپائیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ذہنی امراض سے متاثرہ مریضوں کا علاج موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اسی لیے صوبے میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.