Wednesday, 24 April 2024, 06:21:41 am
بی آئی ایس پی مستحقین کی سہولت کیلئے فعال ڈیجیٹل سماج نظام پر تیزی سے گامزن ہے،ثانیہ نشتر
October 09, 2020

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ ملک میں مستحق افراد کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایک فعال ڈیجیٹل سماجی نظام کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام احسن طریقے سے چل رہا ہے ۔ جمعہ کے روز قومی مواصلاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹربریگیڈئر ریٹائرڈ وقار راشد خان کے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیئے گئے پروگرا م کی شفافیت اور افادیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام متوسط طبقے کی ترقی کیلئے ملک میں اب تک متعارف کیئے جانے والے پروگراموں میں سے موجودہ حکومت کی طرف سے سب سے بڑا پروگرام ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے NTC میں نیشنل ڈیٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور غربت کے خاتمے ، سماجی تحفظ کی ڈویژن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے کیئے جانے والے اقدامات کیلئے NTC کی جانب سے دی جانے والی ضروری رسائی اور ڈیٹا مرکز کی سہولیات کیلئے اس کی کارکردگی اور معاونت کو سراہا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.