Friday, 29 March 2024, 08:29:42 pm
سکھ برادری کی کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستان کی تعریف
October 10, 2019

سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کھولنے اور ان کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بھارت سے لوگوں کو بغیر ویزا آمد کی اجازت دینے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم سکھ تاجرجتندر سنگھ رندھاوا نے کرتار پور میں گوردوارے کے پرانے ڈھانچے کے تحفظ جبکہ تعمیراتی اور توسیعی کام کرانے پر حکومت پاکستان کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ تقریباً دس لاکھ سکھ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں اور وہ سب وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پرخوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ سے متعددافرادراہداری کے افتتاحی روز کرتارپورکادورہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ادھرباباگورونانک ویلفیئرسوسائٹی پاکستان کے چیئرمین سردار بشن سنگھ نے کہا ہے کہ راہداری کھلنے سے بھارت سے پانچ ہزارسکھ یاتری پاکستان میں کرتارپورمقبرہ کی یاتراکرسکیں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.