Saturday, 20 April 2024, 06:17:14 am
پاکستان نے عالمی فورموں پر کشمیریوں کی آوازکو بھرپوراندازمیں اٹھایا:مسعود
October 10, 2019

صدرآزادجموں وکشمیرسردارمحمدمسعودخان نے کہاہے کہ پاکستان نے تمام عالمی فورموں پر کشمیریوں کی آوازکوانتہائی موثر اوربھرپوراندازمیں اٹھایاہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیزکے زیراہتمام گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔بھارتی حکمرانوں کے جنگی جنون کاذکر کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیرکے صدرنے کہاکہ نریندرمودی اوراس کے اتحادی نام نہادہندوتوا کا فلسفہ مسلط کرناچاہتے ہیں جو قیام پاکستان کوایک غلطی قراردیتاہے۔سردارمسعودخان نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی واراوربھارتی مسلمانوں کو نفسیاتی دبائومیں لانے اور پاکستان کوکشمیریوں کی حمایت کی سزا دینے کے لئے رام مندر کی تعمیر شروع کرسکتاہے۔آزادجموں وکشمیر کے صدرنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے باب چھ کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پُرامن سیاسی حل کے لئے اقدامات کرے۔انہوں نے تجویزپیش کی کہ اقوام متحدہ باب سات کے تحت دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے خصوصی اقدامات بھی اٹھاسکتی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.