Friday, 29 March 2024, 03:33:31 pm
پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں:جنرل زبیر
October 10, 2019

File Photo

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے تیار اور پرعزم ہیں۔

 آج (جمعرات) اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی کے بیٹوں کے طور پر ہم قو م کے تعاون سے مادروطن کا بھرپور دفاع کریں گے۔

 جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہےاورخصوصاً ہمسائیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک قو م کی حیثیت سے ہم نے خطے کے امن کے لئے عظیم جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔

 انہوں نےواضح طور پر کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات علاقائی یکجہتی اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 انہو ں نےکہا کہ پاکستان کسی ملک یا دشمن ملک کے ادارے کو اپنے کسی ارادے یا اقدام کو غلط انداز میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور مشرقی سرحد سے آنے والے بیانات  ایٹمی صلاحیت کے مختلف پہلووں سے متعلق پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تزویراتی فورس کے قیام اور بیلسٹک دفاعی میزائل کی تنصیب  پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان معتبر ،مضبوط،قابل اعتماد اور موثر تزویراتی صلاحیت رکھتا ہے جو  نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو جامع حقیقی آپشنز فراہم کرتا رہے گا ۔

جنرل زبیر نےکہا کہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کی ہماری پالیسی اس حوالے سے ہماری قومی حکمت عملی کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تزویراتی اور ایٹمی پروگرام ہمارے قومی سلامتی کے ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر ہر قیمت پر جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن برقرار رکھے گا۔

 بھارت کی فسطائی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل زبیر نے کہاکہ اس سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

 لڑائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرانے اورایک پائلٹ کو گرفتار کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو سرپرائز دے کر ایک مرتبہ پھر اپنی بالادستی قائم کی ہے۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہاکہ کشمیر کے تنازع کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

(این این آر، وہاج بشیر /نصیرقریشی )

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.