Friday, 29 March 2024, 04:22:36 pm
پاکستان کاعالمی برادری پر مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور
October 10, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کو درپیش سنگین مسائل کی طرف دلاتے ہوئے یونیسیف سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سماجی ،انسانی اورثقافتی امور کی ذمہ دار تھرڈکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے تحفظ کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

پاکستانی مندوب نے کہااب وقت آگیاہے کہ یونیسیف مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے باعث مصائب کاشکار بچوں کی امداد کے لئے آوازاٹھائے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کومقبوضہ کشمیرکے الحاق کے بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد قابض افواج نے رات کے اوقات میں بڑی تعداد میں بچوں کو حراست میں لے لیاہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.