Tuesday, 23 April 2024, 09:25:55 pm
وزیراعظم کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے:تجزیہ کار
October 10, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وزیراعظم کے دورے سے ثابت ہواہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں کوئی سست رفتاری نہیں آئی۔تجزیہ کاروں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں چین کی مسلسل حمایت کوسراہا اورعالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خطے میں امن وخوشحالی اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کئے بغیرممکن نہیں۔اس موقع پراظہارخیال کرنے والوں میں دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر(ر)سیدنذیر،ممتاز ماہرمعیشت مرزااشتیاق بیگ، بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹرزاہدانورخان، ڈاکٹرہمابقائی، حریت رہنما غلام محمدصفی اورشمیم شال شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.