Friday, 18 October 2019, 12:19:41 pm
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے کل یوم یکجہتی کشمیر منایاجائے گا
October 10, 2019

فائل فوٹو

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

 آج اسلام آباد میں امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اس دن کو منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

 اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مودی حکومت کا فسطائی چہرہ ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے تنازع پر موثر سفارتکاری پر عمل پیرا ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق  خودارادیت دلوانے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

(این این آر /نصیرقریشی )