Saturday, 20 April 2024, 06:09:22 am
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل سڑسٹھ ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری
October 10, 2019

File Photo

 مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل سڑسٹھ ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح  مفلوج ہیں۔

 کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں  بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی تعیناتی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ا ن کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث عام لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،خصوصاً شدید علیل افراد سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں زندگی بچانے والی ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔

کاروباری سرگرمیاں بد ستور معطل ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی ویران ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انہوں نے اتنا سخت محاصرہ اورمواصلات پر طویل پابندیاں دیکھی ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.