Friday, 18 October 2019, 12:19:35 pm
حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی،ذرائع ابلاغ کومستحکم کرنےکیلئے پرعزم ہے،معاون خصوصی
October 10, 2019

 اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اورملک میں ذرائع ابلاغ کومستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

 آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے نوجوان کی استعداد بڑھانے اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کےلئے میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے قومی ترقی میں ذرائع ابلاغ کااہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نگران کی حیثیت سے ذرائع ابلاغ حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی اور اس کی رہنمائی کرسکتے ہیں تاہم قومی مفادات کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

 ڈاکٹرز فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک میں ادارے آزاد اور طاقتور ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ادارے شخصیات کے تابع نہ ہوں۔

(این این آر /نصیرقریشی )