Friday, 29 March 2024, 01:23:36 pm
دس ارب پودے لگانے کے سونامی پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کی آزادانہ نگرانی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی:امین
October 10, 2019

File Photo

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ وزیراعظم کے دس ارب پودے لگانے کے سونامی پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کی آزادانہ نگرانی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ کے بین الاقوامی تسلیم شدہ مختلف اداروں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے بڑے شجرکاری پروگرام کی آزادانہ نگرانی پر زوردیاہے۔اجلاس میں فطری حسن کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی یونین پاکستان ورلڈوائیڈفنڈ فار نیچر اور عالمی ادارہ خوراک اورزراعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ملک امین اسلم نے تجویز دی کہ نگرانی کے منصوبے کی تفصیلات کاصوبائی حکومتوں کے ساتھ تبادلہ کرکے ان کے مشوروں کوشامل کیاجاناچاہیے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.