Friday, 18 October 2019, 10:57:23 am
بھارتی ٹی وی چینل نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پرامن ہونے کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا
October 10, 2019

ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بھارتی حکومت کے ان دعوؤں کو مستردکردیا ہے کہ پانچ اگست سے خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حالات پرامن ہیں۔سی این این نیوز 18 چینل نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی اندرونی دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں ۔چینل نے مودی حکومت کے اس دعوے کو کہ ایک گولی بھی نہیں چلی اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک ہوا ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ستمبر کو گیارھویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت بھارتی حکومت کے دعوے کو بے وقعت ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ۔