Saturday, 20 April 2024, 04:39:05 am
بھارت کےفوجی آلات کی خریداری کےمنصوبے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے:چینی جریدہ
October 10, 2019

 چین کے فوجی مبصر نے کہا ہے کہ بھارت حکومت کی جانب سے فوجی آلات کی خریداری پر 130 ارب ڈالر خرچ کرنے کے منصوبے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

 چین کے موقر عسکری جریدے چائنا ملٹری میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں Song Xiaojun نے کہا ہے کہ متنازع علاقے کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے متعدد، سیاسی فیصلوں کے بعد پاکستان انتہائی چوکس ہے اور ہوسکتا ہے کہ اسےمجبوراً ہتھیاروں کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہونا پڑے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ذریعے اپنی بھارت بحرالکاہل پالیسی کو فروغ دے رہا ہے جس سے بھارت کو اپنےاثر ورسوخ کو وسعت دینے کے لئے آزادانہ موقع ملے گا۔

Song Xiaojun نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ بھارت کے فوجی اخراجات بڑے منصوبے کے ہمسایہ ملکوں کے استحکام پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔

انہوں نےکہا کہ بھارتی حکومت کی قوم پرست اور توسیع پسندانہ سوچ کے علاقائی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور اس کے مجموعی طور پر پرامن ماحول پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

 بھارت کی جانب سے حال ہی میں جاری سرکاری دستاویز کے مطابق بھارتی حکومت آئندہ پانچ سے سات برسوں کے دوران فوجی آلات و سازو سامان کی خریداری پر130 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد اپنی فوج کی لڑاکا صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.