Thursday, 25 April 2024, 03:03:13 pm
وزیرخارجہ کاعالمی برادری پرمقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے فوری خاتمہ کیلئےکردارادا کرنے پرزور
October 10, 2019

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا  ہوگا۔

 آج اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں کی  مرتکب ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام برطانیہ کے شاہی خاندان کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ   کیٹ میڈلٹن  کا پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.