Friday, 19 April 2024, 12:15:20 pm
عالمی برادری جنوبی ایشیا کےخطے کواسلحے کی دوڑمیں نہ دھکیلے،پاکستان
October 10, 2019

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں نہ دھکیلے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بھارت کی جانب سے لڑاکا طیارے رافیل کی خریداری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں رافیل یا کوئی بھی لڑاکا طیارہ ہو پاکستان اپنا دفاع کرناجانتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پور ی دنیا 27 فروری کے واقعے سے بخوبی آگاہ ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی کسی بھی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت انسانی ترقی، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں غیرمعینہ کرفیو اور انسانی  حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں ہر قسم کی پابندیاں اٹھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کررہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نےکہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کی کوششوں کے باوجود پوری دنیا کو کشمیری عوام کی حالت زار کا ادراک ہورہا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ امریکہ کے  تین صدارتی امیدواروں نے مقبوضہ  وادی میں ابتر انسانی صورتحال کے حوالےسےبھارت کی مذمت کی ہے۔

 

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.