Tuesday, 23 October 2018, 06:35:50 am
وزیر تجارت،گورنر سندھ کا معیشت کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال
October 10, 2018

 تجارت' ٹیکسٹائل ' صنعتی پیداوار اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبد الراق دائودنے بدھ کے روز سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران معیشت کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات' برآمدات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وزیراعظم عمران خان کے وژن پر بہت زیادہ بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ خصوصی صنعتی زونز کا قیام مختلف صنعتوں میں انقلاب لائے گا اور اس سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔عبد الرزاق دائود نے کہاکہ مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔