Thursday, 13 December 2018, 03:58:18 am
محنت کشوں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
October 10, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کے روزاسلام میں انسانی وسائل کی ترقی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کی غرض سے تجاویز کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے خلیجی ممالک میں ملازمتوں کے مواقع سے مستفیدہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔