Saturday, 20 April 2024, 12:29:11 am
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیرشاخ کابھارتی ہائی کمیشن کےقریب احتجاجی مظاہرہ
October 10, 2018

 کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیرشاخ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرے کے شرکا جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شدید نعرے لگائے ،مظاہرین نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حریت رہنماوں کی گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 ریڈیو پاکستان کے نمائندے حیدر عباس سے باتیں کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیئر سید فیض نقشبندی نے کہا کہ بھارتی فوج نے اپنے مظالم کی نئی لہرکے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.