Thursday, 25 April 2024, 08:45:38 am
خواتین نے پولیس کاتشخص بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے:بزدار
October 10, 2018

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ خواتین نے عوام میں پولیس کاتشخص بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

آج (بدھ) صبح لاہور میں خواتین پولیس افسروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے خواتین کو تمام محکموں میں مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی  حکومت نے پہلی بارخواتین کو ضلعی پولیس افسرتعینات کیاہے۔

انہوں نے پنجاب پولیس پرزوردیاکہ وہ عوام دوست بنیں۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر اور پولیس کی 424 خواتین افسروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا جس میں سے تین سو پندرہ کو مختلف اضلاع جبکہ باقی کوہائی ویز پر تعینات کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.