Tuesday, 11 December 2018, 12:20:50 am
بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی،سوری
October 10, 2018

 قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ بدھ کی سہ پہر کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی پوری زندگی میں کامیابیوں کی اصل کنجی علم ہے تاہم تعلیم کی اہمیت کو کسی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے صوبہ بلوچستان میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو خود کئی مفید تجاویز دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر نے اصولی طور پر ان کی تجاویز پر غور کرنے او ر بلوچستان میں شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا ہے۔