Friday, 19 April 2024, 02:37:53 pm
پاکستان کا سید علی گیلانی کے دوران حراست قتل ، میت کی بے حرمتی کی اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ
September 10, 2021

فائل فوٹو

پاکستان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے دوران حراست قتل' ان کی میت کی بے حرمتی اور بھارتی حکام کی جانب سے ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات کے اندراج کی اقوام متحدہ کے ذریعے فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر MICHELLE JERIA کے نام ایک خط میں کیا۔انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو خطوط دینے کے بعد آج اسلام آباد میں صحافیوں کو ایک بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی آڑ میں جموں و کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی قابض انتظامیہ کے ہاتھوں حریت رہنما قتل ہورہے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ اشرف خان صحرائی کے دوران حراست قتل کی تحقیقات کراتی تو سید علی گیلانی کی جان بچائی جاسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں خدشہ ہے کہ جیلوں میں قید دیگر کشمیری رہنمائوں کو اسی طرح قتل کیا جاسکتا ہے جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مسرت عالم بٹ' سید شبیر شاہ ' یاسین ملک' آسیہ اندرابی' ڈاکٹر قاسم FAKTU اور دوسرے شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.