Saturday, 20 April 2024, 04:03:12 pm
وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پرزوردیا
September 10, 2021

پنجاب کے وزیرصنعت میاں اسلم اقبال نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورانھیں پنجاب میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کے بارے میں بتایا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو سہولت دینے اورملک میں کاروبار میں آسانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پرزوردیا ۔انہوں نے میانوالی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیمنٹ ، شیشے اور سٹیل کی صنعتوں کی ترقی کیلئے علاقے کے وسیع قدرتی وسائل سے استفادہ کیاجاسکے ۔وزیراعظم نے کہاکہ انڈسٹریل اسٹیٹ مقامی افراد کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع پیداکرکے پورے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی ۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.