Friday, 19 April 2024, 01:52:54 pm
بھارتی قابض حکام نے وادی کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کردیں
September 10, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے لوگوں کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے آج(جمعہ) وادی کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تحریک آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ان کی قبر کی طرف مارچ کی کال دی تھی ۔ تاہم قابض حکام نے مارچ کو روکنے کیلئے پابندیاں سخت کر دیں اور سرینگر ، بارہمولہ ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور دیگر شہروں اور قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی اہلکار تعینات کر دیے ۔ بھارتی پولیس نے جامع مسجد حیدر پورہ کو بھی تالا لگا دیا اور لوگوں کو وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔قابض حکام نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل ، خانقاہ معلیٰ اور مقبوضہ علاقے کی دیگر بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادانہیں کرنے دی ۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وستم میں اضافے کے خلاف آج اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.