Friday, 29 March 2024, 05:40:22 pm
عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کے وژن کا اہم حصہ ہے ، وزیراعظم
September 10, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ سکیم کے بھرپور انداز میں نفاذ کویقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آج (جمعہ)اسلام آباد میں پنجاب کے باشندوں کوصحت کارڈ دینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک بھر میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کے وژن کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے غریب طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ سکیم سے نہ صرف ضرورت مندوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ اس سے نجی ہسپتالوں کو بھی فروغ ملے گا ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پنجاب کے تمام چھتیس اضلاع میں چار کروڑ صحت کارڈز کی تقسیم کا عمل 31 دسمبر سے اگلے سال مارچ تک مکمل کیاجائے گا ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.