Thursday, 22 October 2020, 01:45:13 pm
تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ،وزیر تعلیم
September 10, 2020

وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی سے جمعرات کے روز کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی شعبے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہاکہ تعلیمی سال نصاب اور دیگر امور پرتمام صوبوں کے درمیان مشاورت سے ملک میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔