Friday, 30 October 2020, 01:24:20 am
افسران کوعوامی شکایات کےازالےمیں ذمہ داری کامظاہرہ کرناچاہیے:وزیراعظم آفس
September 10, 2020

وزیراعظم کا ڈیلیوری یونٹ مختلف اداروں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کررہاہے۔
وزارت تعلیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کی بنیاد پر وزارت کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے افسران نے وزیراعظم کے ڈیلوری یونٹ کی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات نمٹانے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم آفس نے کہا کہ افسران کو عوامی شکایات کے ازالے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔