Friday, 20 September 2019, 10:41:42 am
صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
September 10, 2019

فائل فوٹو

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

وہ منگل کے روز حیدرآباد میں ماتمی جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کے جائزے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے علماء کرام کا صوبے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے جوان عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔