Friday, 20 September 2019, 10:46:26 am
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی اکہترویں برسی آج منائی جارہی ہے
September 12, 2019

بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی آج (بدھ) 71ویں برسی منائی جارہی ہے۔محمدعلی جناح 25دسمبر1876ء کوپیدا ہوئے ،وہ ایک قانون دان عظیم سیاستدان اورپاکستان کے بانی تھے۔محمدعلی جناح نے 1913ء سے14اگست1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما اوروفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہیں پاکستان میں قائداعظم اوربابائے قوم کاخطاب دیاگیا۔اس سلسلے میں آج (بدھ) کراچی میں مزارقائدپرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی خصوصی تقریب ہوگی۔مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ مزارقائدپرجائیں گے اور ان کے مزارپرپھول چڑھائیں گے۔اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں ، سیاسی ، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے بھی قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور قیادت کے پہلوئوں پر روشنی ڈالنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ریڈیو پاکستان بھی خصوصی پروگرام نشر کررہاہے جن میں ان کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے گا۔بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحگیارہ ستمبر 1948 ء کو اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔(این این آر، وہاج بشیر)